ٹیکس چوری کے الزامات بے بنیاد ہیں: شوگر ملز ایسوسی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین جاوید کیانی نے شوگر سیکٹر پر ٹیکس چوری کے الزام پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گذشتہ 2 سال سے سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 40-B پر عملدرآمد شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت ان لینڈ ریونیو آفیسر کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ ملوں کی پیداوار اور  مال کی فروخت کی نگرانی کریں۔ کرشنگ کے دوران شوگر ملوں پر تعینات  ایف بی آر کے عملے کو مطلوبہ ڈیٹا اور دیگر معلومات لمحہ بہ لمحہ فراہم کی جاتی ہیں۔ ایف بی آر کے پاس موجود ہوتا ہے جس سے ٹیکس کی وصولی کا حساب بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کو بدنام کرنے پر ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن