لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات برائے 2013-14 میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 7نشستوں پر بھی کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ 6068میں سے 1832ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 43ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مستر کردئیے گئے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 994پینل ووٹ حاصل کیے، پروگریسیو گروپ کو 363 جبکہ آزاد گروپ کو190پینل ووٹ ملے۔ انفرادی طور پر پیاف فاﺅنڈر الائنس کے سہیل لاشاری نے 1129، راجہ حامد ریاض نے 1120، خواجہ خاور رشید نے 1111، محمد اکرم نے 1099، محمد ہارون نے 1099، طلحہ طیب بٹ نے 1098 اور رضوان خالد نے 1096ووٹ حاصل کیے۔ پروگریسیو گروپ کے کامران بٹ نے 447، ندیم اصغر نے 416، ظفر احمد نے 415، عبدالودود علوی نے 414، طاہر نعیم ملک نے 410، محمد عمران سلیمی نے 400اور محمد ندیم بٹ نے 397ووٹ حاصل کیے۔ آزاد گروپ کے راجہ حسن اختر نے 249، محمد یاسین نے 241، محمد شہزاد ظفر نے 228، رحمت اللہ نے 228، محمد عظیم نے 224، محمد ذوالفقار علی نے 223 اور محمد عمران اصغر نے 218ووٹ حاصل کیے۔ خواتین کے لیے مختص ایک نشست پر خواتین کے لیے مختص ایک نشست پر طاہرہ منیر پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکی ہیں۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد اشرف نے کہا کہ آئندہ بھی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں عہدیداروں کا انتخاب 28ستمبر کو عمل میں آئے گا جبکہ حتمی نتائج 30 ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں جاری کیے جائیں گے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سہیل لاشاری لاہور چیمبر کے آنئدہ صدر ، سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور ہونگے۔