لاہور(کامرس رپورٹر ) ایف بی آ ر کے ممبر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ارشاد نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فلور ملز مالکان کو آئندہ ایڈوانس ٹیکس کے نوٹس جاری نہیں کئے جائیں گے۔محکمے کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے غلطی ہوئی ،آئندہ اس قسم کی غلطی دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔انہوں نے اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو،گروپ لیڈر عاصم رضا ، میاں ریاض اورطارق صادق کے ساتھ ملاقات میں کیا۔