ایف بی آر کا بیوریج سیکٹر پرعائد کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) ایف بی آر نے یکم جنوری سے قبل بیوریج انڈسٹری پرعائد کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بیوریج سیکٹرمیں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کلکشن کا پرانا نظام بحال کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کی دو سب سے بڑی اور معروف بیوریج کمپنیوں کی جانب سے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ریونیو میں 25فیصد اضافے میں ناکامی پر کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں معروف بیوریج کمپنیوں نے رواں مالی سال اپنے سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی ریونیو میں25 فیصد اضافے کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب کیپیسٹی ٹیکس سے دیگر چھوٹی اورغیر معروف بیوریج کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن