کسٹمز انٹیلی جنس حکام کو کاروباری برادری میں خوف پھیلانے سے روکا جائے: کاشف انور

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کو کاروباری برادری میں خوف پھیلانے سے روکا جائے: کاشف انور

لاہور (نیوزرپورٹر) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس یونٹس کو کاروباری برادری میں خوف و ہراس پھیلانے سے منع کیا جائے۔ یہ بات  لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور نے فہیم الرحمن سہگل کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ا کہ کاروباری شعبے کو پہلے ہی بجلی و گیس کی قلت اور امن و امان کی بگڑی صورتحال جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، ایسے میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس یونٹس کے صوابدیدی اختیارات حالات مزید خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اور وزیراعلیٰ کے ساتھ لاہور چیمبر کے عہدیداروں کی متعدد ملاقاتوں میں اتفاق کیا گیا تھا کہ تاجر برادری کو ہراساں نہیں کیا جائے گالیکن کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس یونٹس اُن کی ہدایات بھی نظر انداز کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن