اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپیل پر دو افسروں کی برطرفی کی سزا کو تنزلی کی سزا میں بدل کر دونوں کو بحال کر دیا۔ جبکہ ایک افسر کو معطل کر دیا گیا۔ پرنسپل اپریزر سردار امین فاروقی اور اپریزر نعمت اﷲ علوی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ دونوں نے چیئرمین سے اپیل کی جنہوں نے برطرفی کو تنزلی میں بدل دیا اور دونوں کو بحال کر دیا۔ دریں اثناء پورٹ قاسم پر تعینات اپریزر عامر شجاع کو معطل کر دیا گیا ہے۔