چیئرمین ایف بی آر اور وزیراعظم کے مشیر سے بے سود ملاقاتیں ڈیلروں میں غم و غصہ کا باعث بن رہی ہیں: میجر (ر) رفیق حسرت

لاہور (کامرس رپورٹر) رئیل اسٹیٹ کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر ایف بی آراور پی ایم ایڈوائزر کا ٹیکسوں کے معاملے کو حل نہ کرنا افسوس ناک ہے ،اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر اور ایڈوائرزٹو پرائم منسٹر سے بے سود ملاقاتیں ڈیلربرادری میں غم و غصہ کا باعث بن رہی ہیں، حکومت رئیل سٹیٹ ایجنٹس کو کسانوں کی طرح سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات منظور کروانے پر مجبور نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف رئیلٹرزپاکستان کے صدر میجر(ر) محمد رفیق حسرت نے اسلام آباد سے لاہو رواپسی پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چاہئے کہ وہ بلاجواز ٹیکسوں کو ختم کرکے رئیل سٹیٹ کاروبارکوبند ہونے سے بچائیں۔

ای پیپر دی نیشن