اسلام آباد(اے پی اے )ایف بی آرکی طرف سے ماہانہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلیے ٹیکس دہندگان کے ریفنڈزروکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آرسے دستیاب دستاویزکے مطابق رواں ماہ (اگست)کے پہلے 19دنوںمیں ٹیکس دہندگان کوجاری کیے جانیوالے ریفنڈزوریبیٹ میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں19دنوں میں ٹیکس وصولیوں میںساڑھے 29فیصد اضافہ ہوا،دستاویزکے مطابق رواں ماہ میں 19 اگست تک ایف بی آرکی طرف سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس وسیلزٹیکس ریفنڈاور کسٹمز ڈیوٹی پر ری بیٹ کی مدمیں مجموعی طور پر 4.79ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کیے جانیوالے 6.6ارب روپے کے ریفنڈ وری بیٹ کے مقابلہ میں 27فیصد کم ہیں۔جبکہ اس کے مقابلے میں رواں ماہ19 اگست تک ایف بی آرنے مجموعی طور پر73.26 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونیوالی 56.57ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں 29.5 فیصد زیادہ ہیں،دستاویز میں دیے گئے۔