اسلام آباد (اے پی اے )وفاقی حکومت نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے محصولات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاو¿س استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔ایف بی آر کے مطابق نیشنل ڈیٹا ویئر ہاو¿س استعمال کرنے کا فیصلہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لئے صوبائی حکومتوں سے بھی مدد لی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پینتیس لاکھ سے زیادہ امیر اور بااثر ٹیکس نادہنگان ہیں۔ ان افراد کا ڈیٹا نادرہ کے پاس موجود ہے جسے استعمال میں لایا جائے گا۔