لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں پر عائد دو فیصد سیلز ٹیکس فوری طور پر واپس لے اور آئندہ ایسے صنعت منافی اقدامات اٹھانے سے گریز کرے۔