ٹیکس چوری،ایف بی آرکے چینی ،سیمنٹ اور سگریٹ سازی کے اداروں کو نوٹسز

  اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈآف ریونیو  نے ملک بھر کے چینی، سیمنٹ اور سیگریٹ سازی کے اداروں کو ٹیکس چوری کے نوٹس بھجوا دئیے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تین برے نجی اداروں کو ٹیکس چوری کے نوٹس بھجوا دئیے ہیں۔ان اداروں میں چینی، سیمنٹ اور سیگریٹ سازی کے ادارے شامل ہیں۔ ایف بی آر نے ان اداروںکی مکمل پیداواراورآڈٹ کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کے قیام کا بھی فیصلہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن