صنعتی کاروباری یونٹس کیلئے بجلی استعمال پرصفرسیلزٹیکس کی سہولت واپسی

لاہور (آئی این پی) ایف بی آرنے ٹیکسوں میں چھوٹ کے خاتمہ کے بارے میں آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے 100 سے زائد صنعتی و کاروباری یونٹس کیلئے بجلی کے استعمال پرصفرسیلز ٹیکس کی سہولت واپس لے لی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرنے  5  ترمیمی سیلزٹیکس جنرل آرڈر جاری کیے جن کے تحت ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ٹیکسٹائل ،ملوں ویونگ فیکٹریوں اور صنعتوں کیلئے بجلی کے استعمال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لے کر سیلز ٹیکس عائد کردیا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال میں اب تک حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں میں 50  ارب روپے سے زائدکاشارٹ فال ہے، جسے کم کرنے کیلیے ایف بی آر نے تمام غیر ضروری ٹیکسوں کی چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن