لاہور (کامرس رپورٹر) وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ بجٹ کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے ،حکومت کو سالانہ بجٹ سے قبل تمام بزنس نمائندہ اداروں کی طرف سے موصول ہونے والی تجاویز کو اہمیت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بزنس کمیونٹی دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہے ،دنیا کے تمام ممالک میں ریگو لیٹری ڈیوٹی پاکستان کی نسبت بہت کم ہے۔