حکومت ٹیکسیشن سسٹم میں اصلاحات چاہتی ہے: عائشہ غوث پاشا

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب ٹیکسیشن اور پبلک مینجمنٹ ریفارمز روڈ میپ کے تحت ٹیکسیشن کے موجودہ نظام میں اصلاحاتی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ فنانشل مینجمنٹ نظام کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ محکمہ خزانہ کی انسٹی ٹیوشنل استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈیفڈ کے نمائندے بن فرنچ Ben Frenchنے ریفارمز ایجنڈے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈونرز کوآرڈینیشن اجلاس میں کیا۔ اجلا س میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ڈیفڈکے نمائندے بن فرنچBen French ، گورننس ایڈوائزر عمر مختار خان ، ورلڈ بنک کی نمائندہ ارم توقیر ،جرمن ایمبیسی کی نمائندہ کیتھرین فورلین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن