وزیراعظم کا مراعاتی پیکیج‘ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعظم کا مراعاتی پیکیج‘ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج اور ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کے لئے آگاہی اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھرپورمہم کے نتیجے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔رواں سال کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 16 دسمبر تک 8 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اتنے ہی عرصے میں جمع کرائے گئے گوشواروں کی تعداد 7 لاکھ11 ہزار تھی ۔ایف بی آر حکام کے مطابق رواں سال کے لئے جمع کرائے جانے والے ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی ایک قابل ذکر تعداد ابھی اندراج کے مختلف مراحل میں ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ جن ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے وہ بھی ایک یا دو ہفتوں میں اپنے گوشوارے جمع کرادیں گے ، اسی طرح وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنے کھاتے 30 جون تک بند کئے ہیں انہیں 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے ہیں۔توقع ہے کہ 31 دسمبرتک ان کمپنیوں کے 25 ہزار گوشواروں سمیت ایک لاکھ 25 ہزار مزیدگوشوارے جمع ہوں گے ۔سال دوہزار تیرہ پاکستانی روپے کی کیلئے کسی رولو کوسٹر رائڈ سے کم نہ تھا۔ رواں سال جہاں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر میں چودہ روپے کا اضافہ ہوا تو وہیں وزیر خزانہ کے ایک بیان پرڈالر کی قدر میں تین روپے تک کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن