ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت سے رابطے میں ہیں مسئلہ جلد حل ہوگا: شیخ ارشد

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا، تاجروں کے مسائل ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں ٹریڈ اینڈمارکیٹ ایسوسی ایشنز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر مجاہد مقصود بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ لاہور چیمبر بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، توقع ہے کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ کاروباری مقامات پر چھاپے مارنے سے گریز کرے ۔ 

ای پیپر دی نیشن