کراچی (این این آئی) عیدالفطر پر چار سرکاری اور ہفتہ وار دو تعطیلات کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی بیالیس ارب روپے کم رہے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے قائم مقام چئیرمین شاہد حسین اسد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس وصولی کی مد میں روزانہ سات ارب روپے وصول کرتا ہے، لیکن اس ہفتے عیدالفطر پر لگاتار چھ چھٹیوں کے باعث کاروباری سر رمیاں معطل رہیں گی، جس کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی مد میں بیالیس ارب روپے خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔