اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں 35 سو بلین ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔چیئرمین ایف بی آر پاکستان ڈاکٹر محمد ارشاد نے ڈسٹرکٹ انکم ٹیکس آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں 35 سو بلین ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر ہے اور اب تک 32 سو بلین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ باقی ٹیکس ماہ رواں کے آخر تک وصول کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی سطح پر ٹیکس وصولی کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ڈائریکٹ ٹیکس بڑھیں گے تو انڈائریکٹ ٹیکس میں عوام کو چھوٹ دینے کیلئے راہ ہموار ہوگی۔