ملک کی تمام ٹیکس بارز کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے تمام ٹیکس بار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے آئی آر آئی ایس سسٹم میں ریٹرن فائل نہیں ہوئے، دھرنوں کی وجہ سے ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن