سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں نمایاں کمی

سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں نمایاں کمی

اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال چھبیس روز کے دوران سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں نمایاں کمی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے چھبیس ورز میں سیلز ٹیکس وصولی میں بتیس اعشاریہ چھ فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں پینسٹھ اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی، جومعاشی اعتبار سے کافی پریشان کن ہے، چھبیس جولائی تک سیلز ٹیکس کی مد میں چھتیس ارب بارہ کروڑ روپے وصول ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں تریپن ارب ساٹھ کروڑ روپے سیلز ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن