انکم وسیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کی جائے:مفسر ملک

کرا چی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے صدرمفسر عطا ملک نے انکم و سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر2017تک توسیع کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع سے ایسے ٹیکس گزار ریٹرنز جمع کراسکیں جنہیںدیگر وجوہات کے باعث ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم، آئی آر آئی ایس سست روی اور مسلسل دباﺅ کا شکار رہا جس میں اکثر اوقات تکنیکی غلطیاں بھی آتی رہیں جبکہ عاشورے کی چھٹیوں کی وجہ سے کئی ٹیکس گزاروں کےلئے 30 ستمبر تک ریٹرن جمع کرانا ممکن نہ ہوگا۔ 8 محرم کو کراچی شہر اور سندھ کے کئی دوسرے شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی اور یہ سلسلہ 9 اور10 محرم الحرام کو بھی جاری رہے گا لہٰذا ایسی صورت حال میں کل تک ریٹرن جمع کرانا ممکن نہیں۔ ایف بی آر ان تمام پہلووئں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کرے تاکہ ایماندار ٹیکس گزاروں کو ریلیف مل سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن