کراچی(آن لائن)پاکستانیوں کی اکثریت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خواہش مند ہے اور ٹیکسوں کی تعداد اور شرح میں کمی چاہتی ہے۔ایک سروے میں شہریوں سے سوال کیا گیا کہ اگر ٹیکس پالیسی بنانا ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ کون سے 3اقدامات کرتے۔ جواب میں 36فیصد افراد نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ٹیکسوں کی تعداد میں کمی ہوتا۔ 27فیصد افراد نے کہا کہ ان کا پہلا اقدام ٹیکس کی شرح میں کمی ہوتا جب کہ 10 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف سزاوں کا نظام موثر بناتے۔ عوام سے سوال کیا گیا کہ ان کا دوسرا اقدام کیا ہوتا تو 26فیصد افراد نے رائے دی کہ وہ ٹیکس قوانین کی زبان سادہ اور عام فہم بناتے۔ 20فیصد افراد نے کہا کہ وہ ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے جب کہ 18فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور اقدامات کرتے ہیں۔