ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں ایس آر او 1125 میں درج آئٹمز کی نان رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر تصدیق کی شرط ختم کرنے پر اتفاق

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایس آر او1125 میں درج آئٹمز کی نان رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر تصدیق کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس امر کا اظہار چیئرمین ایف بی آر نثار احمد خان اور وزیر مملکت برائے ریونیو ہارون اختر نے آئی اے او پی کے سابق چیئرمین اور ایف بی آر سے متعلق امور کے لیے قائم بزنس مین پینل کی ایف بی آر لائژن کمیٹی کے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن