پاکستان سرحد پر کنٹرول سخت کرے ورنہ ہمارے ڈرون کارروائی کرینگے: ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران (دی نیشن رپورٹ) ایرانی رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمشن کے ممبر احمد بخشائیش نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد پر سخت کنٹرول رکھے ورنہ ایران پاکستان کے اندر تک گرم تعاقب کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے یہ وارننگ سرحدی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 14 سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے بعد جاری کی ہے۔ اس حوالے سے یہ بتایا گیا ہے  ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے بعد مسلح حملہ آور پاکستانی علاقے میں چلے گئے تھے۔کان نہ دھرا اور بارڈر پر کنٹرول سخت نہ کیا تو وہ پھر دہشت گردوں کے تعاقب کیلئے بلوچستان میں ہمارے ’’ڈرونز‘‘ کا انتظار کرے۔ مقامی تسنیم نیوز ایجنسی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا  ہماری مسلح افواج مشرقی سرحدوں پر زیادہ متحرک اور خبردار رہینگی کیونکہ حملہ آور کارروائی کے بعد پاکستانی علاقے میں چلے جاتے ہیں۔اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اپنی عالمی اور قانونی ذمہ داریوں کا احترام کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن