بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں عیسائیوں کے اسکول پر ہندوانتہا پسندوں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑکی
۔بھارتی میڈیاکےمطابق ہندو انتہا پسندوں نے نئی دہلی کے وسنت ویہار کے علاقے میں عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کیا اور پرنسپل کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔پولیس نے حملے کو ڈکیتی کی واردات قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے اورحملہ آور پرنسپل کے دفتر سے آٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔ حملے کے بعد آج اسکول بند کرکے بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا ہے ۔بھارت میں ایک سال کے دوران کسی عیسائی ادارے پر یہ چھٹا حملہ ہے۔