برطانیہ نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا، امریکہ کا کہنا ہے کہ حماس کیخلاف اسرائیل کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے ترک وزیراعظم کہتے ہیں کہ اسرائیل کو مظالم کا حساب دینا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ جنگ بندی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے۔ ڈیوڈ کیمرون نے دونوں جانب سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کو فون کر کے غزہ اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ صدر اوباما نے طیب اردگان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل غزہ تنازعہ کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ امریکی صدر اوباما نے واضح کیا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اسرائیل حماس کیخلاف اپنے دفاع اور فوجی فیصلے کرنے کا پورا حق رکھتا ہے۔ اوباما نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف حماس کو اسلحے کی فراہمی کی کسی بھی کوشش کی امریکا شدید مخالفت کرے گا۔ اس سے قبل مصر کے دورے کے دوران قاہرہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین انکی سرزمین ہے، اسرائیلی حکومت کو جلد یا بدیر فلسطینی بچوں اور خواتین کی شہادت کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مصری حکومت کی جانب سے اسرائیل میں موجود مصری سفیر کو واپس بلا لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل دنیا کی نمائندگی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...