اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے زیرگردش قرضوں (سرکلر ڈیٹ) کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر دیں، بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کو 161 ارب روپے نقد ادائیگی کی گئی جبکہ او جی ڈی سی ایل کو 56 ارب روپے کی ادائیگی بانڈ کے ذریعے کی گئی، حبکو کے لئے 75 ارب روپے جبکہ کیپکو کو 41 ارب روپے جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو 23 ارب روپے بانڈز کی صورت میں ادا کئے جبکہ پی ایس او کو 81 ارب روپے کی فراہمی کی گئی، پاک چین کو 6 ارب روپے، اوچ پاور کو 19 ارب روپے کی ادائیگی ہوئی اور نشاط پاور کو 7 ارب روپے جبکہ نشاط چونیاں کو 6.8 ارب روپے ادا کیے گئے، حبکو نارووال کو 17 ارب روپے دیئے گئے، لبرٹی پاور کو 9 ارب روپے اور لبرٹی ٹیک کو 6.8 ارب روپے دیئے گئے، وزارت خزانہ کے مطابق اوش پاور کو 8 ارب روپے، سیف پاور کو 4.9 ارب روپے اور فوجی پاور کو 5.1 ارب روپے جاری کیے گئے، سفائر الیکٹرک کو 4.2 ارب روپے اور اینگرو کو 8 ارب روپے جبکہ فاﺅنڈیشن پاور کو 7 ارب روپے جاری ہوئے، وزارت خزانہ کی تفصیلات کے مطابق اے جی ایل پاور کو 19 ارب 33کروڑ روپے ادا کئے گئے۔