بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سندھ پولیس کے شہید اہلکاروں کےلواحقین میں دس دس لاکھ روپے کی چیک اور پلاٹ تقسیم
سینٹرل پولیس آفس میں بحریہ ٹاؤن کےچیئرمین ملک ریاض کی جانب سے سندھ پولیس کے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کو بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو ملک زین نے 10، 10 لاکھ روپےکےچیک اور ایک سوپچیس گز کےپلاٹ تقسیم کئے،اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اپنے عزائم سے ملک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،لیکن پاک فوج اور سندھ پولیس ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑےہیں،وہ دن دور نہیں کہ جب شہر قائد امن کا گہوارہ ہوگا،اور کراچی دوبارہ سے روشنیوں کا شہر کہلائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں،تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نےبھی شرکت کی،