عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ‘ فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے: مجلس احرار

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ‘ فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے: مجلس احرار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 7 ستمبر 1974ءکو قومی اسمبلی کا متفقہ طور پر قادیانیوں کو آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے تاریخی فیصلے کی یاد اور یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں مرکز احرار نیو مسلم ٹا¶ن لاہور میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس پروفیسر خالد شبیر احمد نائب امیر مرکزیہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماءاور دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما¶ں مولانا زاہد الراشدی‘ سید محمد کفیل بخاری‘ حافظ فضل رحیم‘ مولانا محمد امجد خان‘ حافظ زبیر احمد ظہیر‘ علامہ محمد ممتاز اعوان‘ مولانا شمس الرحمٰن معاویہ‘ مفتی سید عاشق حسین‘ میاں محمد اویس‘ مولانا محمد مغیرہ‘ قاری محمد یوسف احرار‘ قاری محمد حنیف حقانی‘ سید سلمان گیلانی‘ سید اسامہ اجمل قاسمی‘ چودھری محمد اکرام احرار نے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین میں کی گئی قادیانیوں سے متعلق قانون سازی اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و م¶ثر عملدرآمد کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن