پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کا تھیلیسمیا ٹیسٹ کرایا جائے گا:رانا مشہود

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرایا جائے گا اس مقصد کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور سندس فاؤنڈیشن کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہو گا معاہدے کے لئے 22 دسمبر کو تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کر لیا گیایہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے گذشتہ روزسندس فاؤنڈیشن میں تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ادویات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن