مولانا الیاس گھمن کی گرفتاری، علماءاور ارکان اسمبلی کی مداخلت پر رہائی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دین اور اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن کو گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران ملتان پولیس نے سیرت کانفرنس کے بعد گرفتار کرلیا۔ مولانا الیاس گھمن کی گرفتاری کی خبر ملک بھر میں پھیل گئی جس پر مختلف دینی و سیاسی جماعتوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، عزیز الرحمن جالندھری، جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا سید خورشید عباس گردیزی، مولانا محمد نواز، اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا منیر احمد منور، مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عبدالغفار، رانا محمود ایم این اے اور تاجر برادری سمیت سماجی شخصیات نے مولانا محمد الیاس گھمن کی رہائی میں اہم کردار اداکیا۔ دریں اثناء ملک کی مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے گرفتاری کی مذمت کی اور اسے ملکی حالات خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن