علامہ اقبال پر ان کی وفات سے اب تک تین سو سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ علامہ پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھے۔ انہوں نے 1908ء سے 1934ء تک لاہور ہائی کورٹ میں وکالت کی لیکن آج تک ان کی وکالتی زندگی پر کوئی تحقیق نہیں کی گئی تھی۔ معروف قانون دان۔ شاعر کالم نگار ظفر علی راجا نے ایک طویل تحقیق اور سو سال پرانے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایک سو سے زیادہ ایسے مقدمات تلاش کئے جن میں بیرسٹر اقبال بطور وکیل پیش ہوئے اور پچاس فیصد سے زیادہ مقدمات میں کامیابی حاصل کی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لکھا ہے کہ ظفر علی راجا نے اقبال کی زندگی کے ایک ان چھوٹے گوشے پر تحقیق کرکے حیات اقبال کے نظرانداز شدہ پہلو کو اجاگر کیا ہے۔ قانون دان اقبال کا دوسرا ایڈیشن جمہوری پبلیکشنز نے خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔