جمبر (نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت نہیں حکمران ناکام ہوئے ۔مذہبی جماعتوں سے اتحاد اولین ترجیح ہے مگر حتمی فیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس شوری کرے گی۔امت مسلمہ کو مشترکات پر متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔امریکہ،بھارت،اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپریس کلب بھائی پھےرو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔