عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے: شوکت بوسن
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 200 حاجی شوکت حیات بوسن نے کہا ہے کہ حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسن روڈ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی کرپٹ حکومت نے کرپشن کر کے ملک کو کھوکھلا کر دیا جس سے مسائل میں اضافہ ہوا۔