زکریا یونیورسٹی میں جاری سمسٹرز رمضان سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈین و چیئرمین کا اجلاس یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبہ جات بجٹ تجاویز 6 اپریل تک مہیا کردیں یونیورسٹی میں جاری سیمسٹر ز کو ماہ رمضان سے قبل مکمل کیا جائے یونیورسٹی میں ہونے والی تمام تقریبات رات 8 بجے تک ختم کردی جائیں یونیورسٹی کے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اجلاس میںڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ز ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ جن طلباءکے داخلے 30جون 2014 تک ہوئے ہیں ان کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے معذور کوٹے کے لیے لیپ ٹاپ بھجوائے ہیں وہ اپنا میڈیکل سرٹیفیکٹ اور یونیورسٹی کارڈ دکھا کر اپنا لیپ ٹاپ لے سکتے ہیں اجلاس میں شعبہ سرائیکی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کی ریٹائرمنٹ پر ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔