خط میں ذکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت کو اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1267 کی خلاف ورزی قرار دے کر مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔خط میں اقوام متحدہ سے لکھوی کی رہائی کے معاملے کو پاکستان سے اٹھانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ہندوستان کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی حملے کے ماسڑ مائنڈ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، جس پر پاکستان نے چند سال قبل لکھوی کو مظفر آباد سے واپس آتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ذکی الرحمن لکھوی دیگر 6 ملزمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید تھے، 18دسمبر 2014 کو وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انکی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تمام حکومتوں کو سلامتی کونسل کی کمیٹی سے رابطہ کرنے کا مکمل حق ہے: دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے ذکی الرحمان سے متعلق بھارت کے سلامتی کونسل سے رجوع کرنےپر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ پر پابندیاں لگانے سے متعلق قائم سلامتی کونسل کی کمیٹی کے پاس تین اختیارات ہیں، تمام حکومتوں کو اس کمیٹی سے رابطہ کرنے کا مکمل حق ہے، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی کمیٹی القاعدہ سےمنسلک دہشتگردوں کےاثاثہ جات کومنجمد اور ان کے بین الاقوامی سفر پر پابندیاں لگاسکتی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیٹی القاعدہ سے منسلک دہشتگردوں کے اسلحہ کی خریداری روک سکتی ہے-