سندھ کے علاقے ہالہ میں سنگدل باپ نے گلا دبا کر اپنے پانچ معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے
ماں کی آغوش اور باپ کا ہاتھ بچوں کیلئے حفاظت کا ضامن تصور کیا جاتا ہےبچے ہمیشہ اپنے والدین کی موجودگی میں ہر قسم کے ڈر اور خوف سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ بچہ جب چلنا سیکھتا ہے تو باپ اس کو سہارا دیتا ہے جب جھولا جھولتا ہے تو اسے یقین ہوتا ہے کہ میرے بابا مجھے گرنے نہیں دیں گےمگر آج ایک ایسا دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے اس شفقت بھرے رشتے کو داغ دار کر دیا پتھر دل باپ علی نواز لغاری نے وہ جرم کیا جو جانور بھی نہیں کرتےاس سفاک قاتل نے ایک سے بارہ سال کے درمیان عمر کے اپنے پانچ بچوں کو گلا دبا کر موت کی گود میں سلا دیااس سنگدلی کی وجہ تھی علی نواز لغاری اور اس کی بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی جس کی سزا ملی اِن معصوموں کو پولیس نے ملزم کو تو گرفتار کر لیامگر اولاد آدم یہ سوال پوچھتی ہےکیا انسان اتنا بے رحم ہو سکتا ہے،،، کیا ہم اتنا گر سکتے ہیں