لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تین مجرمان کی پھانسی موخر کر دی تینوں مجرمان سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھے
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سزائے موت کے تین مجرمان خالد محمود، نوازش علی اور مشتاق احمد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مجرم خالد محمود کی طرف سے اس کے وکیل نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے موکل کو صفائی کا موقع نہیں دیا گیا، لٰہذا اس کے موکل کی سزا پر نظرثانی کی جائے۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی امین نے کی۔ عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو سوموار کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔ تینوں مجرمان سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھے۔۔