آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن و استحکام سے کھیلنا بند کر دیں، ہم موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں افغانستان میں دہشت گرد محفوظ پناہ گاہوں میں دوبارہ منظم ہونے اور ہمارے معاشرے میں مایوسی اور بے یقینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور دوسروں سے بھی اسی بات کی توقع کرتے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا انہوں نے جوانوں اور قبائلی مشران سے ملاقات کی، آرمی چیف نے غلنئی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف نے مہمند میں خودکش حملے میں شہریوں کے نقصان کو کم سے کم بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طور پر لیویز کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے گزشتہ ہفتے پاکستانی چیک پوسٹ سے کئے جانے والے حملے کا بھرپور جواب دینے پر اہلکاروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر شہریوں، فوج، نافذ کرنے والے اداروں اور نٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ آرمی چیف نے مقامی قبائل کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج فاٹا میں سڑکوں، صحت، تعلیم اور کمیونٹی کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی آرمی چیف نے کہ کہ فوج فاٹا کو وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق قومی دھارے میں لانے کے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور دیگر سینئر فوجی اور ایف سی کے حکام بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آواران میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور دشمن کو شکست دینے کیلئے کوئی بھی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، تین مزید بیٹوں نے مادر وطن کیلئے جان دےدی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024