وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے۔لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کوئی انتشار پھیلا کر کریش نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری ایک ہی کشتی کے سوار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن )نے ملک کو تباہی کے دلدل سے نکالا ہے لور عوام اس کے ساتھ ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں 2013 سے بڑی کامیابی حاصل ہو گی۔ دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ احسن ا قبال سے سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے ملاقات کی، احسن قبال نے کہا پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انشااللہ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کے دور ہی میں حل ہو گا وہ دن دور نہیں جب راولپنڈی فیض آبادلاری اڈے سے سری نگر سری نگر کی صدائیں سماعتوں سے ٹکرائیں گی۔ انہوں نے کہا جنوب مشرقی ایشےاءمیں مستقل قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغےر ممکن نہیں عالمی برادری کو اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ دوایٹمی طاقتوں کے درمیان ہے کشمیر کے لوگ گزشتہ سات د ہائیوں سے آزادی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنارکرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور ملک کے اندر میگا پراجیکٹس قلیل مدت میں مکمل کر کے عوام کو ان منصوبوں سے مستفید کیا ،سی پیک پر عملدرآمد موجودہ لیگی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، سی پیک سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ اقتدار تک پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ کا راستہ ملکوں اور قوموں کی تباہی کاموجب بن سکتا ہے، اقتدار کے حصول کا واحد ذریعہ عوام کے ووٹ کی پرچی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا آزادکشمیر میں دستیاب قدرتی وسائل سے استفادے کے لیے جامع پالیسی ترتیب دے دی گئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شاہ غلام قادر نے احسن اقبال کو دورہ وادی نیلم کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024