کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اسد اعجاز کے مطابق عمیر شہاب کو پیسوں کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے۔ایس پی کے مطابق مقتول کو پولیس گارڈ نے 2لاکھ روپے کے لین دین پر قتل کیا اور قتل سے قبل مقتول کی گارڈ کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی, واقعے میں ملوث گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے, مقتول عمیر شہاب کی عمر 27 سال تھی.گرفتار گارڈ فقیر محمد کہتا ہے کہ مالکن سے2 لاکھ روپے مانگنے جا رہا تھا جو اس نے گائوں بھیجنے تھے۔ عمیر شہاب کے جانب سے منع کرنے اور ہاتھا پائی کرنے پر ملزم نے عمیر شہاب کے گلے میں رسی ڈال کر اسے قتل کردیا.ایک سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ عمیر شہاب کو قتل کرنے والا پولیس گارڈ فقیر محمد اسی گھر میں تعینات تھا, گارڈ 2لاکھ روپے مانگ رہا تھا، نہ دینے پر اس نے قتل کیا ہے۔دوسری جانب مقتول کے والد ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کراچی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس گارڈ فقیر محمد نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے, میرے بیٹے کا گارڈ سے کوئی لین دین کا معاملہ نہیں تھا۔شہاب مظہر نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی گھر پر مامور تھی، جب واقعہ ہوا تو گھر پر میری بیوی اور 2بچے بھی موجود تھے, پولیس گارڈ نے گھر والوں کو دھمکیاں دیں اور پیسے طلب کیے تھے۔ادھر پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ درخشان تھانہ کے ڈیوٹی افسر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ڈکیتی کی اطلاع15 پر ملی تھی, موقعے پر پہنچے تو قتل کا پتا چلا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024