اورنگی ٹاون ، طالبات کے احتجاج کے بعد مرد عملہ تبدیل, پیپر حل کرنے کیلئے 2 گھنٹے کا اضافی وقت بھی دینے کا اعلان
کراچی اورنگی ٹاون میں مرد سینٹر کنٹرولر کی جانب سے طالبات کی تلاشی لینے پر طلبہ نے پیپر دینے سے انکار کردیا جبکہ کیماڑی میں بغیر اطلاع سینٹر تبدیل کرنے پر طالب علموں نے احتجاج کیا ۔کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات میں بورڈ کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہیں اورنگی ٹاون کے پاکستان گرلز سکینڈری اسکول میں مرد سینٹر کنٹرولر کی جانب سے طالبات کی تلاشی لی گئی جس پر انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے پیپر دینے سے انکار کردیا .طالبات کا کہنا تھا کہ فی الفور سینٹر کنٹرولر کا ٹرانسفر کیا جائے۔قائم مقام ناظم امتحانات میٹرک بورڈنے سینٹر کنٹرول آفیسر کاشف کا ٹرانسفر کرتے ہوئے پاکستان گرلز سکینڈری اسکول اورنگی ٹان میں خاتون کو مقرر کردیا ساتھ ہی انہوں نے احتجاج کرنے والی طالبات کو پیپر حل کرنے کے لئے 2 گھنٹے کا اضافی وقت بھی دینے کا اعلان کیا جس پر طالبات نے احتجاج ختم کردیا۔دوسری جانب کیماڑی میں طالب علموں کو بغیر بتائے سینٹر تبدیل کرنے پر احتجاج ہوا .طلبہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی صبح پیپر دینے کے لئے آئے تو اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ اسکول کا سینٹر دوسری جگہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے تاہم اس وقعے پر بورڈ کی جانب سے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہیں۔