ورلڈ کپ کے سلسلے کا دوسرا اور اہم میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان
ستاروں سے بھری آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر ،ایرون فنچ،شین واٹسن ، جارج بیلی اور سٹیو سمتھ جیسے بلے باز جبکہ مچل جانسن اور مچل سٹارک جیسے تیز باؤلر شامل ہیں تو انگلینڈ کو ایلکس ہیلز،معین علی ،این بیل، آئن مورگن، جو روٹ اور سٹیفن فن کی خدمات حاصل ہیں گیارہ کھلاڑیوں کی اس کہکشاں میں ایک ستارہ ایسا ہے جسے کینگروز کی لاج رکھنی ہے اور بلا شبہ یہ کوئی اور نہیں آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر ہیں ،دھو یں دار بیٹنگ کیلیے مشہور وارنر میچ میں مرکز نگاہ ہونگےاور یہ ہی ہیں ہمارے آسٹریلین پلیئر ٹو واچ,,ادھر انگلینڈ کی ٹٰیم بھی ایک کھلاڑٰی پر بے حد انحصار کر رہی ہے،دائیں ہاتھ کے آف بریک باؤلر اور خطرناک لیفٹ ہینڈ اوپننگ بیٹسمین معین علی وہ کھلاڑٰی ہیں جو میچ کا نقشہ بدلنے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور یہ ہونگے انگلش پلیئر ٹو واچ