نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) پولیو کا شکار پاکستانی نے امریکہ میں تن سازی کا مقابلہ جیت لیا نجی ٹی وی کے مطابق نوید بٹ کا تعلق لاہور سے ہے انہوں نے امریکہ میں ہونے والے سپیشل اولمپکس کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ناصرف شرکت بلکہ انعام جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن بھی کیا خصوصی افراد کے تن سازی کے مقابلے میں نوید بٹ نے یہ ایوارڈ دو مرتبہ حاصل کیا ہے نوید بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ انہوں نے ذاتی کوششوں سے حاصل کیا حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلا باڈی بلڈر ہوں جس نے یہ ایوارڈ دو مرتبہ حاصل کیا۔ مسٹر اولمپیا کا ایوارڈ حاصل کرنے میںامریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مدد کی۔ حمزہ شہباز کے حلقے سے تعلق ہے جس طرح دوسرے کھلاڑیوں کو جیتنے پر لاکھوں روپے دیتے ہیں مجھے بھی ملنے چاہئیں۔ میں بھی پاکستانی ہوں۔