لین دین کے تنازع پر نوجوان دوست کے ہاتھوں قتل
لا ہور(نامہ نگار )لین دین کے تنازعہ پر چھری سے وار کر کے دوست قتل کر دیا۔ تفصےلات کے مطابق لاری اڈا کے علاقہ میں26سالہ شہباز اپنے دوست کے ساتھ گرین بیلٹ پر بیٹھا تھا کہ اسی دوران دونوں میں تلخ کلامی شروع ہو گئی تو شہباز کے دوست نے چھری کے پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے شہباز کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول بورے والے کا رہنے والا تھا۔ لواحقین کو اطلاع کر دی گئی۔