ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق
لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگار)وےگن نے موٹرسائےکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کردےا۔ساندہ کے علاقہ مےں 30 سالہ نامعلوم نوجوان موٹر سائےکل پر جارہا تھا کہ اسے سامنے سے آنے والی تےز رفتار وےگن نے ٹکر ماردی جس کے نتےجہ مےں نوجوان شدےد زخمی ہوگےا اور ہسپتال میں دم توڑگیا۔باغبانپورہ کے علاقہ میں کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا دس سالہ لڑکے گزشتہ روز خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ 4 روز قبل دس سالہ اشفاق سڑک عبور کرتے زخمی ہو گیا تھا۔دریں اثناء ٹول پلازہ منڈیالی کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ موٹرسائیکل رکشہ الٹنے سے ایک شخص یٰسین ہلاک ہو گیا۔