پرموشن بورڈ کا اجلاس، 350 سے زائد سب انسپکٹرز کی ترقی کیلئے سفارش
لاہور(نامہ نگار)سب انسپکٹرز کی ترقی کے لئے محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب کی زیر صدرات ہوا جس میں600سے سب انسپکٹرز کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ شارٹ لسٹنگ کرکے 350سے زائد سب انسپکٹرز کے نام انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو سفارش کے لئے بھجوا دئیے گئے۔
ماڈل عبیرہ قتل کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان عظمیٰ اور حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کے دو ملزموں عظمیٰ راو ¿عرف طوبی بٹ اور حکیم ذیشان حیدرکی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔جسٹس ارشد محمود تبسم نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔