شہریوں نے پولیس کیخلاف آئی جی کو شکایات کے انبار لگا دئیے
لا ہور ( نامہ نگار) شہریوں نے پنجاب پولیس کے خلاف آئی جی پنجاب کو شکایات کے انبار لگا دئےے۔ تفصیلات کے مطابق 2ماہ کے دوران آئی جی پنجاب کو آن لائن پنجاب بھر سے ہزاروں شکایات موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ 2006 شکایات لا ہور پولیس کیخلاف تھیں۔ اقبال ٹاﺅن ڈویژن پولیس کیخلاف 995‘ صدر 172‘ کینٹ 164 جبکہ سٹی ڈویژن کیخلاف 184 شکایات ملیں۔ ملتان رینج سے775‘ فیصل آباد 717‘ قصور سے109شکایا ت موصول ہوئیں۔ شکایات ناقص تفتیش اور اندراج مقدمہ سے متعلق ہیں۔یہ تمام شکایات آئی جی پنجاب کو آن لائن بھجوائی گئیں۔