ناقص سکیورٹی والے بینک بند کرنے میں کوئی تامل نہیں : سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور کےپٹن (ر) محمد امےن وےنس نے کہاکہ وےنٹج پوائنٹس نہ بنانے ،نائٹ وےژن کلوز سرکٹ کےمروں کی تنصےب مےںتامل برتنے اور اے ٹی اےم مشےنوں کی سےکورٹی کےلئے گارڈزتعےنات نہ کرنے والے بےنکوں کو بند کرنے مےں کوئی تامل نہےں کےا جائے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے بےنک آف پنجاب کے کمےٹی روم مےں تمام بےنکوں کے زونل ہےڈز کے اجلاس کے دوران کےا۔ سی سی پی او نے کہاکہ بےنکوں کی سےکورٹی کےلئے رکھے جانے والے گارڈز کی نادرا اور پولےس سے تحقےق ضرور کروائی جائے۔سی سی پی او نے کہا کہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ جو سکیورٹی گارڈ بینک کے لاکر توڑ کر لے کر بھاگا وہ پاراچنار کرم ایجنسی کا رہائشی تھا جس کا کوئی اتا پتہ نہیں۔