ارزگان میں افغان پولیس کا آپریشن‘ 30 طالبان شہیدکرنے کا دعویٰ

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبے ارزگان میں آپریشن کے دوران افغان پولیس نے 30 طالبان کو شہید اور 17 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے شہید ہونیوالوں میں طالبان کمانڈر ملا محمد یعقوب بھی شامل ہے۔ خوست میں سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں خوست کا میئر سخی امیراللہ ہلاک اور 2 بھانجوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر افغانستان کے صوبہ خوست میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں شہر کا میئر ہلاک ہو گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے باعث انتہاپسندی کو فروغ ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایرانی نائب وزیر خارجہ محمد مہدی اخونزادہ نے افغانستان سے متعلق دی ہیگ میں ہونیوالی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی افواج افغانستان میں امن و استحکام نہیں لا سکتی بلکہ اس سے ملک میں انتہاپسندی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ علاقائی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان عوام کیلئے امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے بنائی جانیوالی پالیسیوں پر افغان حکام کام نہیں کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن